کہاں تک مجھ کو ٹھکرائے گی دنیا
کبھی تو خود کو سمجھائے گی دنیا
میاں دل سے غلط فہمی نکالو
تمہارے بن بھی چل جائے گی دنیا
مجھے بھی روک ہی لے گا زمانہ
تمہیں بھی یاد آ جائے گی دنیا
اسے اپنا نہیں ہے ہوش انورؔ
تمہیں کیا خاک سمجھائے گی دنیا
غزل
کہاں تک مجھ کو ٹھکرائے گی دنیا
انور خان