کہاں تک دور رہ پاؤں گا خود سے
میں اک دن ملنے آ جاؤں گا خود سے
زمیں کی وسعتوں کو چھوڑ دوں گا
وفاداری نبھا جاؤں گا خود سے
بہت مشکل ہے صحرا پار کرنا
تمہارے بن نہ مل پاؤں گا خود سے
مجھے نہ روک پائے گی یہ دنیا
مجھے لگتا ہے ٹکراؤں گا خود سے
غزل
کہاں تک دور رہ پاؤں گا خود سے
انور خان