کڑکتی دھوپ میں سایہ
اندھیروں میں اجالا ہے
کوئی ثانی نہیں اس کا
مجھے جس ماں نے پالا ہے
محض اک سیپ تھی میں تو
گہر اس نے نکالا ہے
ہمیشہ مشکلوں میں تو
اسی دل کو سنبھالا ہے
مجھے جو معتبر کر دے
مری ماں کا حوالہ ہے
مجھے ممتازؔ کرنے کو
دعاؤں کا وہ ہالا ہے
غزل
کڑکتی دھوپ میں سایہ (ردیف .. ے)
ممتاز ملک