EN हिंदी
کارواں سے کچھ اس طرح بچھڑے (ردیف .. ا) | شیح شیری
karwan se kuchh is tarah bichhDe

غزل

کارواں سے کچھ اس طرح بچھڑے (ردیف .. ا)

عرش ملسیانی

;

کارواں سے کچھ اس طرح بچھڑے
اب کہیں کارواں نہیں ملتا

درد معراج کو پہنچتا ہے
جب کوئی ترجماں نہیں ملتا

رہبروں کی ہوئی وہ ارزائی
رہروؤں کا نشاں نہیں ملتا

بے زباں ہو گئے زباں والے
اب کوئی ہم زباں نہیں ملتا

عرشؔ کس سے کہوں میں دل کا راز
راز ہے رازداں نہیں ملتا