کالا امبر پیلی دھرتی یا اللہ
ہا ہا ہے ہے ہی ہی ہی ہی یا اللہ
کرگل اور کشمیر ہی تیرے نام ہوں کیوں
بھائی بہن محبوبہ بیٹی یا اللہ
پیر پیمبر کو اب اور نہ زحمت دے
چولہا چکی روٹی سبزی یا اللہ
گھی مصری بھی بھیج کبھی اخباروں میں
کئی دنوں سے چائے ہے کڑوی یا اللہ
تو ہی پھول ستارا ساون ہریالی
اور کبھی تو ناگا ساکی یا اللہ
غزل
کالا امبر پیلی دھرتی یا اللہ
ندا فاضلی