EN हिंदी
جو تصور سے ماورا نہ ہوا | شیح شیری
jo tasawwur se mawara na hua

غزل

جو تصور سے ماورا نہ ہوا

اقبال سہیل

;

جو تصور سے ماورا نہ ہوا
وہ تو بندہ ہوا خدا نہ ہوا

دل اگر درد آشنا نہ ہوا
ننگ ہستی ہوا ہوا نہ ہوا

رتبہ داں تھا جبین عشق کا میں
حسن کے در پہ جبہہ سا نہ ہوا

دل خطاوار اشتیاق سہی
لب گنہ گار التجا نہ ہوا

ننگ ہے بے عمل قبول بہشت
یہ تو صدقہ ہوا صلا نہ ہوا