EN हिंदी
جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلے | شیح شیری
jo panch waqt musalle pe qibla-ru nikle

غزل

جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلے

مبارک عظیم آبادی

;

جو پانچ وقت مصلے پہ قبلہ رو نکلے
انہیں بزرگوں کے زیر بغل سبو نکلے

بڑا مزہ ہو بت کم سخن جو محشر میں
خدا کے سامنے حاضر جواب تو نکلے

وہ گو سنا کیے لیکن ادا یہ کہتی رہی
نہ ذکر مہر و وفا میرے رو بہ رو نکلے

کسی کو دیر کسی کو حرم مبارک ہو
ہمیں وہ در کہ جہاں دل کی آرزو نکلے