EN हिंदी
جو جھٹلاتا رہا ہے زندگی کو | شیح شیری
jo jhuTlata raha hai zindagi ko

غزل

جو جھٹلاتا رہا ہے زندگی کو

میر نقی علی خاں ثاقب

;

جو جھٹلاتا رہا ہے زندگی کو
ذرا پہچان لیں اس آدمی کو

اجالے بانٹتی پھرتی ہے دنیا
سیاہی سے الجھتی روشنی کو

ازل سے گونجتا منظر ہے ہستی
صدا دو جسم کی بے چہرگی کو

نہ دیکھا تم نے سڑکوں سے گزرتے
بکھرتی سانس لیتی زندگی کو

نہیں مہلت کہ میں خورشید دیتا
تری آنکھوں کی بجھتی روشنی کو

جو ہے اس شہر میں منکر سخن کا
سناؤ یہ غزل ثاقبؔ اسی کو