EN हिंदी
جو دل میں خون تمنا کیا نہ کرتے ہم | شیح شیری
jo dil mein KHun-e-tamanna kiya na karte hum

غزل

جو دل میں خون تمنا کیا نہ کرتے ہم

عاشق اکبرآبادی

;

جو دل میں خون تمنا کیا نہ کرتے ہم
تو مثل شعلہ بھڑک کر جلا نہ کرتے ہم

اگر نہ کشمکش وحشت جنوں ہوتی
تو چاک جیب و گریباں کیا نہ کرتے ہم

اگر نہ خاطر صیاد پر گراں ہوتے
تو یوں تڑپ کے قفس سے اڑا نہ کرتے ہم

امید نقش پہ آنے کی تیرے گر ہوتی
تو اپنے جینے کی ہرگز دعا نہ کرتے ہم

نہ ہوتے تیرے تغافل کے ہم اگر کشتے
تو زیر‌ تیغ کبھی دم لیا نہ کرتے ہم

جو داغ سینۂ عاشق نہ مشعلی ہوتا
تو آفتاب سے نسبت دیا نہ کرتے ہم