EN हिंदी
جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت | شیح شیری
jo aashiq ho use sahra mein chal jaane se kya nisbat

غزل

جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت

ولی عزلت

;

جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت
جز اپنی دھول اڑانا اور ویرانے سے کیا نسبت

نہیں پہنچیں بلبلوں کی پختگی کو خام پروانے
جو دائم سلگیں ان کو پل میں جل جانے سے کیا نسبت

وہ زلفوں سے نہ گزرے بلکہ اپنے جی سے ٹل جاوے
کہو میرے دل صد چاک کو شانے سے کیا نسبت