جسم کے اندر سسکتا کون ہے
ایسے ویرانے میں بستا کون ہے
یہ ٹھٹھرتی رات برفیلا سماں
گیلی آنکھوں میں اترتا کون ہے
خوف مٹنے کا نہیں ہے دوستو
یہ بتا دینا کہ مٹتا کون ہے
رام سا بن باس کچھ مشکل نہیں
صرف اک مشکل ہے سیتا کون ہے
شہر سارا جل گیا اب سوچیے
شہر کے نقشے بدلتا کون ہے
مجھ کو اپنوں سے ہی اکثر ڈر لگا
جانے ان اپنوں میں ڈستا کون ہے
غزل
جسم کے اندر سسکتا کون ہے
تنہا تماپوری