EN हिंदी
جس سمے تیرا اثر تھا مجھ میں | شیح شیری
jis samay tera asar tha mujh mein

غزل

جس سمے تیرا اثر تھا مجھ میں

احمد خیال

;

جس سمے تیرا اثر تھا مجھ میں
بات کرنے کا ہنر تھا مجھ میں

صبح ہوتے ہی سبھی نے دیکھا
کوئی تا حد نظر تھا مجھ میں

ماں بتاتی ہے کہ بچپن کے سمے
کسی آسیب کا ڈر تھا مجھ میں

جو بھی آیا کبھی واپس نہ گیا
ایسی چاہت کا بھنور تھا مجھ میں

میں تھا صدیوں کے سفر میں احمدؔ
اور صدیوں کا سفر تھا مجھ میں