EN हिंदी
جی جائے مگر نہ وہ پری جائے | شیح شیری
ji jae magar na wo pari jae

غزل

جی جائے مگر نہ وہ پری جائے

سخی لکھنوی

;

جی جائے مگر نہ وہ پری جائے
یا رب نہ ہماری دل لگی جائے

دل ہجر میں جائے یا کہ جی جائے
جس کا جی چاہے وہ ابھی جائے

اس گل کا نہ وصل ہو نہ جی جائے
کیونکہ میرے دل کی بے کلی جائے

تم لعل لب اپنے گر دکھاؤ
پھر سوئے یمن نہ جوہری جائے

اس غنچہ دہن کی بو نہ لائے
دکھلائے نہ منہ صبا چلی جائے

سوغات کی طرح پیش مجنوں
بیڑی اور میری ہتھکڑی جائے

ثابت ہے جب پہاڑ وحشت
جب تک دامن ہمارا سی جائے

غیروں کو تو مے پلائے ساقی
میں مانگوں تو صاف سن کے پی جائے

ہمراہ ہو پرورش علی بھی
یاں سے جو کربلا سخیؔ جائے