جی درد سے ہے نڈھال اپنا
کس کس کو سنائیں حال اپنا
بولے وہ کچھ ایسی بے رخی سے
دل ہی میں رہا سوال اپنا
شاید تری سادگی نے اب تک
دیکھا ہی نہیں جمال اپنا
جس دن سے بھلا دیا ہے تو نے
آتا ہی نہیں خیال اپنا
ہے سیفؔ محیط ہر دو عالم
اک سلسلۂ خیال اپنا
غزل
جی درد سے ہے نڈھال اپنا
سیف الدین سیف