EN हिंदी
جھوٹے اقرار سے انکار اچھا | شیح شیری
jhuTe iqrar se inkar achchha

غزل

جھوٹے اقرار سے انکار اچھا

محشر بدایونی

;

جھوٹے اقرار سے انکار اچھا
تم سے تو میں ہی گنہ گار اچھا

حبس چھٹ جائے دیا جلتا رہے
گھر بس اتنا ہی ہوا دار اچھا

عجز خواری ہے نہ ظاہر داری
عجز کو چاہئے معیار اچھا

یہ عمارت ہے اسی واسطے خوب
اس عمارت کا تھا معمار اچھا

اب بھی اک خدمت شہ خصلت میں
شام کو جمتا ہے دربار اچھا

چھوڑو یہ تجربے اے چارہ گرو
جینے دو مجھ کو میں بیمار اچھا

سکھ سے تو فن کبھی پنپا ہی نہیں
جو دکھی ہے وہی فن کار اچھا