EN हिंदी
جھوم کے جب رندوں نے پلا دی | شیح شیری
jhum ke jab rindon ne pila di

غزل

جھوم کے جب رندوں نے پلا دی

کیف بھوپالی

;

جھوم کے جب رندوں نے پلا دی
شیخ نے چپکے چپکے دعا دی

ایک کمی تھی تاج محل میں
میں نے تری تصویر لگا دی

آپ نے جھوٹا وعدہ کر کے
آج ہماری عمر بڑھا دی

ہائے یہ ان کا طرز محبت
آنکھ سے بس اک بوند گرا دی