EN हिंदी
جھکا ہوا ہے جو مجھ پر وجود میرا ہے | شیح شیری
jhuka hua hai jo mujh par wajud mera hai

غزل

جھکا ہوا ہے جو مجھ پر وجود میرا ہے

رفیق سندیلوی

;

جھکا ہوا ہے جو مجھ پر وجود میرا ہے
خود اپنے غار کا پتھر وجود میرا ہے

یہ چاپ، تیرگی، نیچے کو جا رہا زینہ
اسی سرنگ کے اندر وجود میرا ہے

نہیں ہے اس میں کسی کی شراکت نفسی
یہ بات طے ہے سراسر وجود میرا ہے

مشابہ دونوں ہیں پھر بھی رخ تمنا سے
ترے وجود سے بڑھ کر وجود میرا ہے

یہ حد خیرگی جس پر ہے جلوہ آرا تو
بس اس سے اگلے قدم پر وجود میرا ہے