EN हिंदी
جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے | شیح شیری
jalti bujhti si rahguzar jaise

غزل

جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے

احمد ضیا

;

جلتی بجھتی سی رہ گزر جیسے
زندگی دور کا سفر جیسے

اس قدر پرخلوص لہجہ ہے
اس سے ملنا ہے عمر بھر جیسے

اس محلہ میں اک جواں لڑکی
بیچ اخبار میں خبر جیسے

ایک مانوس سی صدا گونجی
دور یادوں کا اک نگر جیسے