EN हिंदी
جب اس کی زلف میں پہلا سفید بال آیا | شیح شیری
jab uski zulf mein pahla safed baal aaya

غزل

جب اس کی زلف میں پہلا سفید بال آیا

شہزاد احمد

;

جب اس کی زلف میں پہلا سفید بال آیا
تب اس کو پہلی ملاقات کا خیال آیا

وہ جس کا ذکر ہم اتنی خوشی سے کرتے ہیں
وہی تو عمر میں سب سے اداس سال آیا

بہت دنوں سے میں زندوں میں تھا نہ مردوں میں
غزل ہوئی تو مرے دشت میں غزال آیا

زیادہ تر تو ہم اپنی ہی خاک اڑاتے رہے
تمہارا روپ تو شعروں میں خال خال آیا