EN हिंदी
جب طلسم اثر سے نکلا تھا | شیح شیری
jab tilism-e-asar se nikla tha

غزل

جب طلسم اثر سے نکلا تھا

حامد جیلانی

;

جب طلسم اثر سے نکلا تھا
زہر‌ شیریں ثمر سے نکلا تھا

اڑ گئے آندھیوں میں جب پتے
خون کتنا شجر سے نکلا تھا

مجھ سے پوچھا اسی نے میرا پتہ
ڈھونڈنے جس کو گھر سے نکلا تھا

دھوپ چمکی تو میہماں کی طرح
سایہ دیوار و در سے نکلا تھا

لوگ سوئے پڑے تھے اور خورشید
حجلۂ ابر تر سے نکلا تھا