جب کریں مجھ ترے کا خیال انکھیاں
اشک سیں تر کریں رومال انکھیاں
چھوڑ خوباں کا دیکھنا اے دل
لاگ جاویں گی آج کال انکھیاں
آج تجھ پر نثار کرنے کوں
اشک موتی ہوئے ہیں تھال انکھیاں
دل پھڑکتا ہے بیجلی کی جوں
ہوئی ہیں آج برشکال انکھیاں
جب چلاوے صنم نگہ کی تیغ
یکروؔ تب توں کر اپنی ڈھال انکھیاں
غزل
جب کریں مجھ ترے کا خیال انکھیاں
عبدالوہاب یکروؔ