جب ہوئی اس کی توجہ میں کمی تھوڑی سی
خود بہ خود آ گئی آنکھوں میں نمی تھوڑی سی
بن گیا پھول بنانے تھے خد و خال اس کے
رہ گئی میرے تخیل میں کمی تھوڑی سی
اور دو آتشہ کر دیتی ہے آہنگ غزل
ہندوی لے میں نوائے عجمی تھوڑی سی
غزل
جب ہوئی اس کی توجہ میں کمی تھوڑی سی
اشفاق حسین