جائیں گے کہاں سر پہ جب آ جائے گا سورج
وہ لوگ جو دیوار کے سائے میں کھڑے ہیں
اللہ یہ لمحہ تو قیامت کی گھڑی ہے
انسان سے انسان کے سائے بھی بڑے ہیں
ہر موڑ پہ ہیں سر بہ فلک قصر نمایاں
ہر موڑ پہ کشکول لیے لوگ کھڑے ہیں
اس درجہ گرانی ہے کہ پتھر نہیں ملتے
قبروں پہ صلیبیں نہیں انسان گڑے ہیں

غزل
جائیں گے کہاں سر پہ جب آ جائے گا سورج (ردیف .. ن)
فخر زمان