EN हिंदी
عشق فانی نہ حسن فانی ہے | شیح شیری
ishq fani na husn fani hai

غزل

عشق فانی نہ حسن فانی ہے

گوپال متل

;

عشق فانی نہ حسن فانی ہے
ان کا ہر لمحہ جاودانی ہے

دیکھ رندوں پہ اتنا طعن نہ کر
دیکھ رت کس قدر سہانی ہے

شیخ فانی سہی یہ دھر مگر
تیری جنت فقط کہانی ہے

ایک بے کیف سا تسلسل ہے
کوئی غم ہے نہ شادمانی ہے