EN हिंदी
اس زمیں آسماں کے تھے ہی نہیں | شیح شیری
is zamin aasman ke the hi nahin

غزل

اس زمیں آسماں کے تھے ہی نہیں

فاروق بخشی

;

اس زمیں آسماں کے تھے ہی نہیں
رابطے درمیاں کے تھے ہی نہیں

ہم سے مٹی مہک گئی کیسے
ہم تو اس خاکداں کے تھے ہی نہیں

کیسے کرتے رقم حدیث دل
واقعے سب بیاں کے تھے ہی نہیں

ہم وہ کردار کیسے بن جاتے
جب تری داستاں کے تھے ہی نہیں

ان سے تہذیب کی توقع تھی
وہ جو اردو زباں کے تھے ہی نہیں