اس سفر میں نیند ایسی کھو گئی
ہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
دامن موج صبا خالی ہوا
بوئے گل دشت وفا میں کھو گئی
ہائے اس پرچھائیوں کے شہر میں
دل سی اک زندہ حقیقت کھو گئی
ہم نے جب ہنس کر کہا ممنون ہیں
زندگی جیسے پشیماں ہو گئی
غزل
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئی
راہی معصوم رضا