EN हिंदी
الٰہی دل کو میرے کچھ خوشی ہوتی تو اچھا تھا | شیح شیری
ilahi dil ko mere kuchh KHushi hoti to achchha tha

غزل

الٰہی دل کو میرے کچھ خوشی ہوتی تو اچھا تھا

میر یٰسین علی خاں

;

الٰہی دل کو میرے کچھ خوشی ہوتی تو اچھا تھا
لبوں پر آہ کے بدلے ہنسی ہوتی تو اچھا تھا

سیاہ دل ہیں اندھیروں میں تجھے ہم یاد کرتے ہیں
خدایا ان گھروں میں روشنی ہوتی تو اچھا تھا

وہ آئے ہیں ذرا ان سے ہم اپنا حال کہہ لیتے
ہمارے درد دل میں کچھ کمی ہوتی تو اچھا تھا