EN हिंदी
اک نیا کرب مرے دل میں جنم لیتا ہے | شیح شیری
ek naya karb mere dil mein janam leta hai

غزل

اک نیا کرب مرے دل میں جنم لیتا ہے

حفیظ تائب

;

اک نیا کرب مرے دل میں جنم لیتا ہے
قافلہ درد کا کچھ دیر جو دم لیتا ہے

رنگ پاتا ہے مرے خون جگر سے گل شعر
سبزۂ فکر مری آنکھ سے نم لیتا ہے

آبرو حق و صداقت کی بڑھا دیتا ہے
جب بھی سقراط کوئی ساغر سم لیتا ہے

رات کے سائے میں شبنم کے گہر ڈھلتے ہیں
رات کی کوکھ سے خورشید جنم لیتا ہے

ذہن بے نام دھندلکوں میں بھٹک جاتا ہے
آج فن کار جو ہاتھوں میں قلم لیتا ہے

جس کو ہو دولت احساس میسر تائبؔ
چین وہ کار‌ گۂ زیست میں کم لیتا ہے