EN हिंदी
اک نقش بگڑنے سے اک حد کے گزرنے سے | شیح شیری
ek naqsh bigaDne se ek had ke guzarne se

غزل

اک نقش بگڑنے سے اک حد کے گزرنے سے

مبین مرزا

;

اک نقش بگڑنے سے اک حد کے گزرنے سے
کیا کیا نہیں مر جاتا اک خواب کے مرنے سے

اب عرصۂ ہستی میں صد رنگ مناظر ہیں
اس آئنۂ دل میں اک عکس اترنے سے

اک عمر کی کاوش سے ہم نے تو یہی جانا
سب کام سنورتے ہیں اس دل کے سنورنے سے

راضی ہیں بصد رغبت اے جان تمنا ہم
یہ بات جو بن جائے سو بار بھی مرنے سے

وہ موج ہی ایسی تھی جنگل جو اڑا لے جائے
کس طرح بچاتے پھر ہم خود کو بکھرنے سے