EN हिंदी
ابتدا تھی نہ انتہا کچھ دیر | شیح شیری
ibtida thi na intiha kuchh der

غزل

ابتدا تھی نہ انتہا کچھ دیر

سید امین اشرف

;

ابتدا تھی نہ انتہا کچھ دیر
درمیاں تھی مگر صدا کچھ دیر

وہ مرے ساتھ ساتھ چلتا تھا
میں جسے پوچھتا رہا کچھ دیر

اس کا دھیان اس کی یاد جیسے گلاب
ناز پروردۂ صبا کچھ دیر

اجنبی شکل پر پڑی تھی نظر
آئی ہے بوئے آشنا کچھ دیر

اور کیا تھی حقیقت دنیا
ہاتھ پر ہاتھ تھا دھرا کچھ دیر

گہر خستہ آب دار ہوا
خاک و خوں میں پڑا رہا کچھ دیر

اصل کردار دست گلچیں ہے
باد صرصر تھی شعلہ زا کچھ دیر