ہو بہ ہو آپ ہی کی مورت ہے
زندگی کتنی خوبصورت ہے
جس طرح پھول کی گلستاں کو
زندگی کو مری ضرورت ہے
خاص مہماں ہیں آدم و حوا
اک نئی دنیا کی مہورت ہے
کہتی ہے کچھ زباں سے کہہ اکبرؔ
اس طرح کاہے مجھ کو گھورت ہے
غزل
ہو بہ ہو آپ ہی کی مورت ہے
اکبر حمیدی