EN हिंदी
حسن کی گر زکوٰۃ پاؤں میں | شیح شیری
husn ki gar zakat paun main

غزل

حسن کی گر زکوٰۃ پاؤں میں

میر سوز

;

حسن کی گر زکوٰۃ پاؤں میں
تو بھکاری ترا کہاؤں میں

ایک بوسہ دو دوسرا توبہ
پھر جو مانگوں تو مار کھاؤں میں

اس طرح لوں کہ بھاپ بھی نہ لگے
ہونٹ سے منہ اگر ملاؤں میں

شہر کو چھوڑ کر نکل جاؤں
ہاں تجھے منہ نہ پھر دکھاؤں میں