حسن تدبیر کا معجزہ دیکھیے
کام ہمت سے لے کر ذرا دیکھیے
آپ اور ہم سے اظہار لطف و کرم
آئنہ دیکھیے آئنا دیکھیے
آشیانے کی بنیاد رکھے گا پھر
پہلے باغ جہاں کی ہوا دیکھیے
آگ سے کھیلنے کو پتنگا بڑھا
حیثیت دیکھیے حوصلا دیکھیے
جب کہا ہے تو جلوہ دکھائیں گے وہ
سانس جب تک چلے راستہ دیکھیے
کچھ ادھر بھی ہیں امیدوار کرم
مہرباں اس طرف بھی ذرا دیکھیے
جرم ذکر وفا پر وہ کہنے لگا
جا کے انجام اہل وفا دیکھیے
غزل
حسن تدبیر کا معجزہ دیکھیے
جرم محمد آبادی