EN हिंदी
حسن نظارہ سہی جلوہ در آغوش سہی | شیح شیری
husn-e-nazzara sahi jalwa-dar-aghosh sahi

غزل

حسن نظارہ سہی جلوہ در آغوش سہی

مختار ہاشمی

;

حسن نظارہ سہی جلوہ در آغوش سہی
عشق پھر عشق ہے بے خود سہی مدہوش سہی

کچھ نقوش ایسے بھی ہیں جو نہیں مٹتے دل سے
زندگی عشق کی اک خواب فراموش سہی

کچھ نہ کچھ سوچنا پڑتا ہے سکوں کی خاطر
ان کی محفل نہ سہی موت کی آغوش سہی

آئنہ عشق و محبت کا بہ ہر حال ہے دل
شور نغمہ نہ سہی نالۂ خاموش سہی

ارتباط نظر و دل نہ مٹا ہے نہ مٹے
میں تو روپوش نہیں ان سے وہ روپوش سہی