EN हिंदी
ہوں گے وہ جلوہ گر کبھی نہ کبھی | شیح شیری
honge wo jalwa-gar kabhi na kabhi

غزل

ہوں گے وہ جلوہ گر کبھی نہ کبھی

انور تاباں

;

ہوں گے وہ جلوہ گر کبھی نہ کبھی
آئیں گے بام پر کبھی نہ کبھی

یہ یقیں ہے کی میری الفت کا
ہوگا ان پر اثر کبھی نہ کبھی

کھینچ لائے گا میرا جذبۂ دل
تجھ کو اے بے خبر کبھی نہ کبھی

لاکھ ہم سے چھپا تو پھر کیا ہے
ڈھونڈ لے گا نظر کبھی نہ کبھی

شعر گوئی کو آپ کی تاباںؔ
ہوگا حاصل ثمر کبھی نہ کبھی