حسیں کتنا زیادہ ہو گیا ہے
وہ جب سے اور سادہ ہو گیا ہے
چلو ہم بھی محبت کر ہی لیں گے
اگر اس کا ارادہ ہو گیا ہے
بھلا دوں گا اسے اگلے جنم تک
مرا اس سے یہ وعدہ ہو گیا ہے
گھڑی بھر اس کی آنکھوں میں اتر کر
سمندر بھی کشادہ ہو گیا ہے
بچھڑنے کا اسے بھی دکھ ہے شاید
کہ اب تو وہ بھی آدھا ہو گیا ہے
غزل
حسیں کتنا زیادہ ہو گیا ہے
حسن عباسی