EN हिंदी
ہر سچ بات میں ہم دونوں ہیں | شیح شیری
har sach baat mein hum donon hain

غزل

ہر سچ بات میں ہم دونوں ہیں

نعیم ضرار احمد

;

ہر سچ بات میں ہم دونوں ہیں
الزامات میں ہم دونوں ہیں

قریہ قریہ بستی بستی
موضوعات میں ہم دونوں ہیں

سسی پنوں لیلیٰ مجنوں
قصہ جات میں ہم دونوں ہیں

خبروں کا عنوان ہو جو بھی
تفصیلات میں ہم دونوں ہیں

سارے مسلک ایک ہوئے ہیں
سب کی گھات میں ہم دونوں ہیں

جن حالات سے ڈرتے تھے ہم
ان حالات میں ہم دونوں ہیں