EN हिंदी
ہر رسم پر نظر کو جھکاتے ہوئے چلے | شیح شیری
har rasm par nazar ko jhukate hue chale

غزل

ہر رسم پر نظر کو جھکاتے ہوئے چلے

طلعت اشارت

;

ہر رسم پر نظر کو جھکاتے ہوئے چلے
ہر اختیار اپنا مٹاتے ہوئے چلے

کچھ ان پہ اعتماد ہے کچھ اپنی ذات پر
زعم فریب یوں ہی نبھاتے ہوئے چلے

کتنی حکایتیں کہ زباں تک نہ آ سکیں
زنجیر حرف ان پہ سجاتے ہوئے چلے

ان کے مذاق دید سے پائی نہ پائی داد
پھر بھی حریم شوق بساتے ہوئے چلے

جو راہ جل گئی تھی حقیقت کی آنچ سے
خوابوں کے پھول اس پہ بچھاتے ہوئے چلے