ہر اک محفل میں یہ ہی سوچتا ہوں
تمہاری یاد یاں بھی آ گئی تو
اداسی کا ہی ہے اب تک سہارا
اداسی بھی اگر اکتا گئی تو
مرے احباب اب تک خوش ہیں سارے
خبر میری خوشی کی آ گئی تو
ابھی تک زخم تازہ ہی پڑے ہیں
محبت پھر کرم فرما گئی تو
بلا تو لوں تمہیں پر سوچتا ہوں
بلانے سے اگر تم آ گئی تو

غزل
ہر اک محفل میں یہ ہی سوچتا ہوں (ردیف .. و)
سنیل کمار جشن