EN हिंदी
ہر گھڑی مت روٹھ اس سے پھیر پل میں مل نہ جا | شیح شیری
har ghaDi mat ruTh us se pher pal mein mil na ja

غزل

ہر گھڑی مت روٹھ اس سے پھیر پل میں مل نہ جا

حسرتؔ عظیم آبادی

;

ہر گھڑی مت روٹھ اس سے پھیر پل میں مل نہ جا
گر بھلا مانس ہے اس کوچہ میں تو اے دل نہ جا

اول عشق ان بتوں کا لطف ہے دام فریب
اس کی مہر و دلبری پر اے دل مائل نہ جا

تیغ کیں سے خاک و خوں میں کر لیا ہائے مجھے
رقص بسمل کا تماشا دیکھ اے قاتل نہ جا

ہم سری کا اس قد موزوں سے تو دعویٰ نہ کر
اپنی حد سے باہر اے شمشاد پادر گل نہ جا

عشق کے کو میں کہ ہے جائے ملامت بے خبر
آنا پھر واں سے سلامت ہے بہت مشکل نہ جا

زاہدا رندوں کی گستاخی کو خاطر میں نہ لا
ہم سے دیوانوں کی باتوں پر تو اے عاقل نہ جا

ہاتھ ملتا ہی رہا حسرتؔ دل اس کو دے کے حیف
ہاتھ سے ایسی طرح یارب کسی کا دل نہ جا