EN हिंदी
ہنستے ہنستے وہ جو رویا | شیح شیری
hanste hanste wo jo roya

غزل

ہنستے ہنستے وہ جو رویا

پریم بھنڈاری

;

ہنستے ہنستے وہ جو رویا
کوئی دیوانہ تھا گویا

دل کے دکھ سے دیکھو میں نے
آنکھوں کا یہ آنگن دھویا

آنسو پائے حیرت کیوں ہے
وہ کاٹا ہے جو تھا بویا

برس لگے پانے میں جس کو
اک لمحہ میں اس کو کھویا

ساری ساری رات میں جاگا
وہ میری آنکھوں میں سویا