EN हिंदी
ہمارے پاس جاناں آن پہنچا | شیح شیری
hamare pas jaanan aan pahuncha

غزل

ہمارے پاس جاناں آن پہنچا

سراج اورنگ آبادی

;

ہمارے پاس جاناں آن پہنچا
دل بے جان کوں اب جان پہنچا

نہ ہووے کیوں شور دل کی بانسلی میں
ملاحت کا سلونا کان پہنچا

کماں ابرو کی ہر ترچھی نگہ سیں
جگر کے توڑنے کوں بان پہنچا

دکھایا مصحف رخسار اپناں
ہمارا دین اور ایمان پہنچا

مجھے کہہ کاکریزی چیرے والے
کہ وقت سیر نا فرمان پہنچا

مے و جام و گل مطرب ہے موجود
بہار وصل کا سامان پہنچا

دل مفلس نے پایا وصل کا گنج
بھکاری کوں درس کا دان پہنچا

سراجؔ اب گھر ترا روشن ہوا ہے
مگر وو شمع رو مہمان پہنچا