EN हिंदी
ہمارا مقصد اگر سفر ہے طویل کرنا | شیح شیری
hamara maqsad agar safar hai tawil karna

غزل

ہمارا مقصد اگر سفر ہے طویل کرنا

رازق انصاری

;

ہمارا مقصد اگر سفر ہے طویل کرنا
شمار ایسے میں کس لئے سنگ میل کرنا

اگر محبت کے کیس میں ہو ہماری پیشی
ہماری مانو تو اپنے دل کو وکیل کرنا

ہمارے گھر میں جدھر سے نفرت کا داخلہ ہے
بہت ضروری ہے ایسے رستوں کو سیل کرنا

دلوں کے رشتے کو ایک سازش کا نام دے کر
ہے ان کا مقصد محبتوں کو ذلیل کرنا

ہمیں پتہ ہے تمہیں جو یہ سب سکھا رہا ہے
اگر سنو سچ تو پیش جھوٹی دلیل کرنا