EN हिंदी
ہم نے تو اس عشق میں یارو کھینچے ہیں آزار بہت | شیح شیری
humne to is ishq mein yaro khinche hain aazar bahut

غزل

ہم نے تو اس عشق میں یارو کھینچے ہیں آزار بہت

رسا چغتائی

;

ہم نے تو اس عشق میں یارو کھینچے ہیں آزار بہت
تم کچھ اس کی بات کرو ہے جس سے تم کو پیار بہت

لوگ ہم ایسے نادانوں کو آئیں گے سمجھانے بھی
تیرا غم پھر تیرا غم ہے غم ہے تو غم خوار بہت

آئے موسم گل دیکھیں وہ کس کس کو زنجیر کریں
اب کے سنا ہے اہل چمن بھی بیٹھے ہیں بیزار بہت

ان کو بے حس جان نہ ساقی اول شب ہے بادہ نوش
رات ڈھلے محسوس کریں گے شیشے کی جھنکار بہت

اپنا اپنا حسن نظر ہے اپنی اپنی منزل ہے
شرط میسر آتا ہے تو سایۂ زلف یار بہت