EN हिंदी
ہم نے چپ رہ کے جو ایک ساتھ بتایا ہوا ہے | شیح شیری
humne chup rah ke jo ek sath bitaya hua hai

غزل

ہم نے چپ رہ کے جو ایک ساتھ بتایا ہوا ہے

عباس تابش

;

ہم نے چپ رہ کے جو ایک ساتھ بتایا ہوا ہے
وہ زمانا مری آواز میں آیا ہوا ہے

غیر مانوس سی خوشبو سے لگا ہے مجھ کو
تو نے یہ ہاتھ کہیں اور ملایا ہوا ہے

میں اسے دیکھ کے لوٹا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں
شہر کا شہر مجھے دیکھنے آیا ہوا ہے