EN हिंदी
ہے دھوپ تیز کوئی سائبان کیسے ہو | شیح شیری
hai dhup tez koi saeban kaise ho

غزل

ہے دھوپ تیز کوئی سائبان کیسے ہو

سیا سچدیو

;

ہے دھوپ تیز کوئی سائبان کیسے ہو
یہ وقت ہم پہ بھلا مہربان کیسے ہو

نہ لفظ ہو تو کوئی داستان کیسے ہو
زبان کاٹ لی تم نے بیان کیسے ہو

ہمارے حصہ میں دو گز زمین بھی تو نہیں
ہمارے حق میں کوئی آسمان کیسے ہو

اڑے رہیں گے اگر اپنی ضد پہ دونوں فریق
تو کوئی فیصلہ بھی درمیان کیسے ہو

گنوا نہ بیٹھوں کہیں تجھ کو آزمانے میں
میں ڈر رہی ہوں ترا امتحان کیسے ہو

جو بات جھوٹ ہے سچ کیسے مان لوں اس کو
بتاؤ دور یہ وہم و گمان کیسے ہو