EN हिंदी
ہاں اسی دن دھوپ میں ہریالیاں شامل ہوئیں | شیح شیری
han usi din dhup mein haryaliyan shamil huin

غزل

ہاں اسی دن دھوپ میں ہریالیاں شامل ہوئیں

آفتاب اقبال شمیم

;

ہاں اسی دن دھوپ میں ہریالیاں شامل ہوئیں
اس زمیں کی زردیوں میں لالیاں شامل ہوئیں

باد آزادی میں ہم سب ناچنے والوں کے ساتھ
پھول پہنے رقص کرتی ڈالیاں شامل ہوئیں

بوئے گل سے جانئے کیوں بوئے خوں آنے لگی
باغ میں جب سے تری رکھوالیاں شامل ہوئیں

قہر تو اس وقت ٹوٹا تھا صف اعدا میں جب
چشم و لب سے قتل کرنے والیاں شامل ہوئیں

خیر کو شر اور شر کو خیر کرنے میں یہاں
جانئے کن کن کی بد اعمالیاں شامل ہوئیں

اتنا پیارا ہو گیا ہوں دوستوں کو کیا کہوں
جب بھی میرا ذکر آیا گالیاں شامل ہوئیں