حادثے زیر و بم پیچ و خم راہ دیکھ
گاہ چل گاہ رک گاہ مڑ گاہ دیکھ
طول فہرست حاجات کچھ رحم کر
میری مشکل سمجھ میری تنخواہ دیکھ
بزدلوں کی طرح چھپ کے حملہ نہ کر
اپنے دشمن کو بھی کر کے آگاہ دیکھ
جس کو آنا نہ ہو وہ نہیں آئے گا
ایک دو دن نہیں چار چھ ماہ دیکھ
اپنی اوقات کا جائزہ لے ذرا
اس کی زیبائش و منصب و جاہ دیکھ
کچھ تمیز عیوب و محاسن نہیں
ہے نظر تیری کس درجہ کوتاہ دیکھ
غزل
حادثے زیر و بم پیچ و خم راہ دیکھ
اشفاق رہبر