EN हिंदी
گونگوں کو زبان کس نے دی ہے | شیح شیری
gungon ko zaban kis ne di hai

غزل

گونگوں کو زبان کس نے دی ہے

اطہر ناسک

;

گونگوں کو زبان کس نے دی ہے
آخر یہ اذان کس نے دی ہے

رکھا ہے روا یہ ظلم کس نے
ظالم کو امان کس نے دی ہے

پھولوں کو اسیر کس نے رکھا
خوشیوں کو اڑان کس نے دی ہے

منشور ہوا لکھا ہے کس نے
مٹی کو اٹھان کس نے دی ہے

اس دشت میں جیت کس کی ٹھہری
اس جنگ میں جان کس نے دی ہے

مقروض ہوئی ہیں میری آنکھیں
خوابوں کو تکان کس نے دی ہے