EN हिंदी
گلشن گلشن پھول | شیح شیری
gulshan gulshan phul

غزل

گلشن گلشن پھول

ساحر لدھیانوی

;

گلشن گلشن پھول
دامن دامن دھول

مرنے پر تعزیر
جینے پر محصول

ہر جذبہ مصلوب
ہر خواہش مقتول

عشق پریشاں حال
ناز حسن ملول

نعرۂ حق معتوب
مکر و ریا مقبول

سنورا نہیں جہاں
آئے کئی رسول